06 جولائی ، 2015
پشاور......شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف پشاور کے علاقے تاروجبہ کےرہائشی سڑکوں پرنکل آئے۔ مظاہرین نےپیسکو کی املاک کو نقصان پہنچایا اور چار گھنٹے تک جی ٹی روڑ کو ٹریفک کے لئے بند رکھا۔ پشاور کے علاقوں تارو جبہ، اکبر پورہ، علی بیگ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے سینکڑوں رہائشی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پرجمع ہوئے۔ مظاہرین نے درخت گرا کر روڑ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ مشتعل مظاہر ین نے سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ طویل لوڈشیڈنگ سے ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔