پاکستان
06 جولائی ، 2015

ایف آئی اے سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا بیان جرأت مندانہ ہے:الطاف حسین

ایف آئی اے سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا بیان جرأت مندانہ ہے:الطاف حسین

لندن........متحدہ کے قائد الطاف حسین نے ایف آئی اے سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا بیان جرأت مندانہ اورسوفیصددرست قرار دےدیاہے،قائم علی شاہ نے ایف آئی اے کوصوبے میں اضافی اختیارات دینے کو سندھ پر حملہ اور زیادتی قرار دیا ہے۔ اپنےایک بیان میں الطاف حسین نےکہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کایہ کہنابھی درست ہے کہ صوبوں کے خلاف اس قسم کی ناانصافیاں اورمداخلت روکنے کیلئے قانون سازی ہونی چاہیے۔ الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ کویقین دلایاکہ اگروہ ایف آئی اے کو سندھ میں اختیارات دینے کے کالے قانون کے خلاف عدالت میں گئے توایم کیوایم ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ الطاف حسین نے سندھ کے تمام پارلیمنٹیرینز سے کہاکہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر سندھ کے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں۔

مزید خبریں :