پاکستان
06 جولائی ، 2015

بہاولپور:لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

بہاولپور:لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

بہاولپور......ضلع بہاول پورکی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کردیا۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ پیر تک تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے عید منائیں گی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ڈی سی او آفس چوک پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اور رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کردیا، جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔ احتجاج کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے انہیں 2012ء سے مستقل کرنے کا حکم دیا ہے،لیکن اب تک انہیں نہ توبقایاجات دیے گئے ہیں اورنہ ہی تنخواہیں باقاعدگی سے دی جارہی ہیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطابق گزشتہ 3 ماہ سے انہیں تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں، عید سر پر ہے، کیا وہ اور ان کے بچے عید نہیں منائیں؟ اگر پیر تک تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے جاکردھرنا دیں گی اور عید بھی وہیں منائیں گی۔

مزید خبریں :