پاکستان
06 جولائی ، 2015

جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورے پر جنوبی افریقا پہنچ گئے

جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورے پر جنوبی افریقا پہنچ گئے

کیپ ٹاؤن......جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورے پر جنوبی افریقا پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو 21توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف کی جنوبی افریقا کے آرمی چیف جنرل وی آر ماسوندو سے ملاقات بھی ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پربات چیت کی گئی۔ جنوبی افریقا کے آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنرل وی آر ماسوندو نے دفاعی تعاون کو مستحکم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :