07 جولائی ، 2015
لاہور.....قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ شہناز شیخ نے وطن واپسی پر شکایتوں کے انبار لگادیئے اور کہا کہ ٹیم کو سہولتیں نہیں مل رہیں ، ڈیلی الاونس اور کنٹریکٹ بھی نہیں ملتا، حکومت نے پہلے نوٹس لیا ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم نےمارچ میں کیمپ لگایاتو11کھلاڑی زخمی تھے،دیرسےجانے کی وجہ سےلڑکے وہاں کی کنڈیشن سےروشناس نہیں ہوسکے،6سال سےبہت تماشاہورہاہے،اب اس کاحل نکالناہے۔ انہوں نے کہا کہ میرابغیرپیسوں کاکنٹریکٹ 2016 تک ہے،ہم اولمپکس نہیں کھیلیں گےتومیراکوئی جوازنہیں بنتا۔ شہناز شیخ نے کہا کہ جب کوچنگ شروع کی تو ہاکی ٹیم11ویں نمبرپرتھی،8 ماہ میں ٹیم کو 8ویں نمبرپر لےآیا،ہاکی پلیئرزکونوکریاں دینااشدضروری ہے، ہاکی پلیئرزکونہ کنٹریکٹ ملتاہےاورنہ ہی انکےمعاشی مسائل کاکوئی حل ہے،ٹیم کو نفسیاتی اور معاشی بحران کا سامنا ہے،سب کو چاہیے کہ ٹیم کے حق میں بات کی جائے، تنقید مثبت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی کھلاڑیوں کوڈیلی الاونس بھی نہیں ملتا،کھلاڑیوں کایہ حال ہے کہ وہ سخت ترین معاشی مسائل میں گھرے ہوئےہیں، کھلاڑی اگر ہاکی لیگ نہ کھلیں تو بھوکے مرجائیں،ہمیں پورااسٹرکچربدلناہوگا۔