دنیا
10 جولائی ، 2015

نواز مودی ملاقات :دہلی میںکشمیریوں کودی گئی افطار پارٹی ملتوی

نواز مودی ملاقات :دہلی میںکشمیریوں کودی گئی افطار پارٹی ملتوی

کراچی.... رفیق مانگٹ....... بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ لکھتا ہے کہ نواز مودی ملاقات کو یقینی بنانے کےلئے دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کشمیر حریت پسندوں کو دی گئی افطار پارٹی ملتوی کردی۔ اخبار کے مطابق اوفا میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے درمیان ملاقات کو یقینی بنانے اور بغیر کسی رکاوٹ کھڑی کیے، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طرف سے کشمیری حریت پسند رہنماو¿ں کے لئے روایتی افطار پارٹی ملتوی کر دی گئی۔کشمیر ی حریت پسند ذرائع کے مطابق، پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے 4 جولائی کو پاکستانی سفارت خانے میں افطار ڈنر کے لئے تمام کشمیری حریت پسند رہنماو¿ںکو دعوت نامے بھیجے تھے۔ مدعو کیے گئے رہنماو¿ں میں سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ بھی شامل تھے۔افطار ڈنرحریت پسند رہنماو¿ں کے لئے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔تاہم بعد میں ہائی کمیشن نے حریت پسند رہنماو¿ں کو افطار ڈنر ملتوی کر نے کے متعلق آگاہ کیا۔دعوت کی نئی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ایک اعلیٰ حریت پسند رہنما نے کہا کہ لگتا ہے کہ افطار ڈنر کی آئندہ تاریخ مودی نواز ملاقات کے بعد دی جائے گی ۔انہوں نے نا م ظاہر نہ کرنے کی شرط پرکہا کہ پاکستان نے افطار ڈنر اس لئے ملتوی کر دیا ہے کیوں کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم ملاقات کرنے جا رہے ہیں اور پاکستان نہیں چاہتا کہ ایسے وقت میں افطار ڈنر میڈیا کی توجہ کا مرکز ہو۔اگست 2014 ءمیں، بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کو اس لئے منسوخ کر دیا کہ دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے مذاکرت سے قبل کشمیری حریت پسند رہنماو¿ں سے مشاورت کی تھی۔

مزید خبریں :