11 جولائی ، 2015
بارسلونا......شفقت علی رضا......پاکستان مسلم لیگ قاف اسپین کی جانب سے عوامی تحریک اسپین کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر کا اہتمام پرنس ریسٹورنٹ ہال کایئے مرینا پر کیا گیا تھا۔ افطار ڈنر میں عوامی تحریک یوتھ لیگ، منہاج القران، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے بھر پور شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک حافظ ارشد نقشبندی نے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ایس اے رضا نے ادا کئے۔ افطار ڈنر سے منہاج القران اسپین کے نائب صدر نوید احمد اندلسی، عوامی تحریک اسپین کے صدر محمد اقبال چوہدری اور مسلم لیگ قاف اسپین کے صدر چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ عوامی تحریک اور مسلم لیگ قاف پاکستان کو بچانے اور اس کے استحکام کو یقینی بنانے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مین دیئے جانے والے دھرنوں سے لے کر آج تک چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی اور ڈاکٹر طاہر القادری اکھٹے ہیں کیونکہ ان کی سوچ اور عمل ایک جیسا ہے اور وہ عمل پاکستان کی بقا کا عمل ہے۔ مقررین نے کہا کہ آرمی چیف وہ مرد مجاہد ہے جس نے تین ماہ میںپاکستان سے سارا گند صاف کیا ہے، ہم راحیل شریف کو سلوٹ پیش کرتے ہیں۔ تمام مقررین نے اپنے خطاب میں مسلم لیگ قاف اسپین کے چیئر مین چوہدری امتیاز آف لوراں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج ہم سب بارسلونا میں اکھٹے ہیں تو یہ صرف چوہدری امتیاز لوراں کی ایماندارانہ کوششوں کا نتیجہ ہے اس کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے تالیاں بجا کر چوہدری امتیاز آف لوراں کو ان کی کمیونٹی کے اتفاق و اتحاد کے لئے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ افطار ڈنر میں منہاج القران مصالحتی کونسل اسپین کے صدر چوہدری امانت مہر، مسلم لیگ ن اسپین کے قائم مقام صدر حاجی اسد حسین، وائس چیئر مین مجلس عاملہ چوہدری نثار احمد، پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شبیر طاہر، راجہ امجد خالق، کامران چوہدری، چوہدری نوید وڑائچ، چوہدری یوسف، مرزا اکرم بیگ، میاں ذاکر عباس، چوہدری افتخار آف برنالہ، چوہدری عمران آف چھوکر کلاں، چوہدری آصف نزیر بجاڑ، چوہدری قیصر دھوتھڑ، شہزاد اکبر وڑائچ، سفیان یونس، ڈاکٹر قمر فاروق، حق نواز چوہدری، رضوان کاظمی، سفیر اکبر بھٹی، شیر خان، علی رشید بٹ، وحید گجر،ملک شاہد حسین،مسلم لیگ قاف اسپین کی شعبہ خواتین کی صدر جوزفین کرسٹینا، راجہ بشارت علی اور سیکڑوں دوسرے پاکستانیوں نے شرکت کی۔ افطار پارٹی کے اختتام پر محمد اقبال چوہدری نے پاکستان کی سلامتی اور مسلمانوں کے اتفاق و اتحاد کے لئے خصوصی دعا کرائی۔