14 مئی ، 2012
واشنگٹن …تعلیم حاصل کرنے کی کوئی مخصوص عمر یا وقت مقرر نہیں بلکہ تمام تر اہمیت شوق اور لگن کی ہوتی ہے۔یہ بات ثابت کی ایک باون سالہ امریکی شخص Gac Filipaj نے جو انگریزی زبان سے ناواقف ہونے کے باوجود انتھک جدوجہدکے بعدبالآ خر گریجویٹ ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ انیس برس قبل یوگوسلاویہ سے امریکہ آنے والا Filipajکولمبیا یونیورسٹی میں صفائی ستھرائی کے فرائض پرمامور ہے لیکن یونیورسٹی کی پالیسی سے مستفید ہوتے ہوئے اس نے اپنے نام کا اندارج بطور طالبِ علم بھی کروادیا اور کام کے ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی بھی شروع کر دی۔ انیس برس کی مسلسل محنت اور لگن کے بعد کامیابی نے اس کے قدم چومے اور یو نیورسٹی انتظامیہ نے اسے گریجویٹ قرار دے کر ڈگری سے نوازدیا۔ Filipajکا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام ہم جماعتوں میں سینئرتھا لیکن اس کے باوجود اس کے ساتھیوں نے علم کے حصول میں اس کی ہر ممکن مددکی ۔