کاروبار
14 مئی ، 2012

تیل وگیس رائلٹی و ڈویلپمنٹ سرچارج : صوبوں میں 31 ارب تقسیم

تیل وگیس رائلٹی و ڈویلپمنٹ سرچارج : صوبوں میں 31 ارب تقسیم

اسلام آباد…رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک صوبوں میں 15 ارب روپے گیس رائلٹی جبکہ ساڑھے آٹھ ا رب روپے تیل کی رائلٹی اور ساڑھے آٹھ ارب روپے گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں تقسیم کیے گئے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین نے کہا ہے کہ تیل کی رائلٹی میں آٹھ ارب 40 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ پنجاب کو 2ارب 20 کروڑ، سندھ کو 2ارب 10 کروڑ، خیبر پختون خوا کو 4ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی تاہم بلوچستان کے لیے اس مد سے کوئی رقم جاری نہیں ہوئی۔ گیس رائلٹی کے لیے پنجاب کو 80 کروڑ، سندھ کو 9 ارب 40 کروڑ، خیبر پختون خوا کو ایک ارب 80 کروڑ اور بلوچستان کو تین ارب 70 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں پنجاب کو 60 لاکھ، سندھ کو 6 ارب 60 کروڑ، خیبر پختون خوا کو ایک ارب اور بلوچستان کو 40 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

مزید خبریں :