15 مئی ، 2012
میسا چوسٹس . . .. کتوں کو انسان کا بہترین دوست کہا جاتا ہے مگر اس وقت کتے کیا کریں جب ان کے مالک سارا سارا دن باہر رہتے ہوں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے امریکا میں کتوں کے لیے نیا چینل کھولا گیا ہے۔امریکی ریاست میسا چوسٹس میں کتوں کے لیے ایک خصوصی چینل شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد انسان کے بہترین دوست کا خیال رکھنا ہے کیونکہ اکثر یہ ہوتا ہے کہ مالک سارا دن باہر رہتے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں کتے بور ہوتے رہتے ہیں۔اس وقت امریکا میں 8 کروڑ سے زیادہ کتے ہیں جن میں سے بیشتر کتے آٹھ گھنٹوں سے زیادہ دیر تک انسانوں سے دور رہتے ہیں اور اس دوران ان کی تنہائی ان کے مزاج پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔ اسی مسئلے کو دور کرنے کیلئے امریکا میں کتوں کے لیے ایک نیا چینل شروع کیا گیا ہے۔ مگر یہ بات یاد رکھئیے گا کہ ٹی وی دیکھنے کی عادت ان کتوں کا نہ ڈال دیجئے گا جن کا کام نگرانی کرنا ہے کیونکہ ان کو اگر اس کا چسکا لگ گیا تو پھر حفاظت کون کرے گا؟؟