15 مئی ، 2012
اسلام آباد…نیٹو سپلائی کی بحالی ہوگی یا نہیں ، اس کاحتمی فیصلہ آج متوقع ہے ، اوریہ فیصلہ کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا جو آج ہورہاہے۔کابینہ کی دفاعی کمیٹی کااہم اجلاس آج ہوگا ، جس میں نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے ، وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خارجہ، داخلہ، اطلاعات، دفاع، خارجہ اور سینئر وزیر دفاعی پیداوار کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں سروسز چیفس، ڈی جی آئی ایس آئی اور متعلقہ سیکریٹریز بھی شرکت کریں گے، اس سے پہلے پیر کو ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا ، جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت نیٹو سپلائی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا ۔