17 جولائی ، 2015
دبئی......انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے آل رائونڈ محمد حفیظ کے بالنگ کرانے پر ایک کی پابندی لگادی ہے۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو رپورٹ کی گیا تھا اور ان کی پانچ گیندیں مشکوک قرار دی گئی تھی۔محمد حفیظ کےبولنگ ایکشن کا6 جولائی کو چنئی میں ٹیسٹ کیاگیاتھا ۔اس پابندی کے بعد محمد حفیظ ایک سال تک بولنگ نہیں کراسکیں گے تاہم بحیثیت بیٹسمین کھیلتے رہیں گے ۔محمدحفیظ سری لنکاکےخلاف تیسرےون ڈےمیں بولنگ نہیں کراسکیں گے۔اس سےقبل نومبر2014 میں محمدحفیظ کوبولنگ کرنےسےروکاگیاتھا تاہمبولنگ ایکشن میں بہتری کےبعدآئی سی سی نےانہیں اپریل 2015 میں کلیئرکردیاتھا۔واضح رہے کہ سری لنکاکےخلاف حالیہ سیریز میںپہلےون ڈےمیں محمدحفیظ کومین آف دی میچ کاایوارڈملاتھا۔