27 جنوری ، 2012
واشنگٹن … امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے پینٹاگون کا613ارب ڈالرکامجوزہ بجٹ پیش کردیا،جس میں دفاعی اخراجات میں 9فیصد کمی کردی گئی ہے۔بجٹ کی تجویز پیش کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی فورسزکی تعدادمیں13فیصدکمی کی جائیگی۔ جبکہ ایشیا اورمشرق وسطیٰ میں امریکی قوت میں اضافے کیلیے مزیدرقوم خرچ کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ2015تک خصوصی فوجی اہلکاروں کی تعداد70ہزارکردی جائیگی اورآئندہ4سال میں اسپیشل آپریشن فورسزمیں10فیصداضافہ کیاجائیگا۔ان اخراجات کوآئندہ ماہ پیش کی جانیوالی بجٹ دستاویزمیں شامل کیاجائیگا۔