15 مئی ، 2012
کوپن ہیگن…این جی ٹی…کتنی تعجب خیز بات ہے کہ ایک طرف عمارتیں اور پُل تعمیر کرنے میں تو مہینوں حتیٰ کے سال بھی لگ جاتے ہیں وہیں انہیں گرانے کے لیے صرف چند سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ایسا ہی ایک نظارہ گذشتہ دنوں ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں بھی دیکھنے کو ملاجہاں تقریباً 60سال پرانے اپارٹمنٹس کے بلاکس کو چند سیکنڈوں میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا ۔عمارات گرانے کے ماہرین نے ان اپارٹمنٹ بلاکس کو گرانے کے لیے ان میں58کلوگرام دھماکہ خیز مواد نصب کیا جس کے بعد ریموٹ کنٹرول آلے کی مدد سے اُسے زمین بوس کردیا گیا۔