کھیل
15 مئی ، 2012

اسپاٹ فکسنگ کا الزام،آئی پی ایل کھیلنے والے 4 بھارتی کرکٹرز معطل

اسپاٹ فکسنگ کا الزام،آئی پی ایل کھیلنے والے 4 بھارتی کرکٹرز معطل

دہلی…انڈین پریمیئر لیگ میں کرپشن سے متعلق انکشافات کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے چار کھلاڑیوں کو معطل کر دیاہے،یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہنگامی طور پر بلائے گئے ٹیلی فونک اجلاس میں کیا گیا جو دو گھنٹے جاری رہا۔آئی پی ایل کے چار کھلاڑی کنگز الیون پنجاب کے شا لبھ سری واستاو دکن چارجرز کے ٹی سدھندھرا ، پونے وارئیر کے مونیش مشرا اور پنجاب کے امیت یادو پر اسٹنگ آپریشن کیا گیاتھا۔بی سی سی آئی کے اجلاس میں فوری طور پر چاروں کھلاڑیوں کو معطل کردیا گیاساتھ ہی کرکٹ کرپشن کے نئے انکشافات پر تحقیقات شروع کر دی۔

مزید خبریں :