15 مئی ، 2012
کراچی…حکومت کی جانب سے نیٹو سپلائی کھلے جانے کی اطلاعات اور امریکا سے رکی ہوئی امداد ملنے کی امید پر کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی اور انڈیکس 14 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن ہی مارکیٹ میں جاری رہا۔ سرمایہ کار انرجی اور سیمنٹ اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس85 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 14 ہزار 313 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 15کروڑشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام پی ٹی سی ایل کیشیئرز میں ہواجس کی قیمت65 پیسے اضافے سے17 روپے 1پیسے ہوگئے۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس91 پوائنٹس اضافے سے 12 ہزار 501 پوائنٹس پر بند ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ تسلسل مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔