15 مئی ، 2012
کراچی…نیٹو کیلئے تیل سپلائی بحال کرنے سے تعلق فیصلہ آج متوقع ہے۔آئل ٹینکرز مالکان کاکہنا ہے کہ نیٹو سپلائی بحالی اشارہ دیتے ہوئے وزارت داخلہ نے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔جب کہ نیٹو سپلائیکیلئے کابل سے ٹینکرزکی آمد شروع ہوگئی ہے ۔چیئر مین آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن یوسف شیروانی کا کہنا ہے کہفیصلہ ہوتے ہی کراچی سے نیٹو کو تیل سپلائی شروع ہو جائیگی ان کا کہنا ہے کہ حکام وزارت داخلہ پریس کانفرنس میں فیصلے سے آگاہ کرینگے،جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کیخلاف تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے رابطہ کرینگے، مسلم لیگ ن نیٹو سپلائی کی بحالی کو نہیں مانتی۔