کاروبار
15 مئی ، 2012

پاکستانی تاجروں کو بھارتی ویزے ملنا شروع

پاکستانی تاجروں کو بھارتی ویزے ملنا شروع

کراچی…پاکستا ن اور بھارت کے درمیان زمینی تجارت میں اضافے کے بعد اب پاکستانی تاجروں کو بھی ویزے ملنا شروع ہوگئے ہیں۔وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان کے سابق صدر نائب خالد تواب نے جیونیوز کو بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تجارت میں تیزی سے فروغ کے باعث دونوں حکومتوں نے بزنس ویزہ پالیسی میں لچک کا مظاہرہ شروع کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے پاکستان تاجروں کو بھارتی بزنس ویزے ایک ماہ میں جاری کیے جاتے تھے جبکہ اب یہ ویزے دو ہفتوں میں جاری کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اس سلسلے میں مزید آسانی پیدا کرنے کے لیے جس معاہدے پر دستخط کیے جارہے ہیں اس سے بزنس ویزے مزید جلدی جاری ہوسکیں گے۔

مزید خبریں :