کاروبار
15 مئی ، 2012

ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانوروں کی اسمگلنگ پر تشویش

 ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانوروں کی اسمگلنگ پر تشویش

کراچی…پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے جانوروں کی بڑھتی ہوئی اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے اسے روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی سیکریٹری تجارت ظفر محمود کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں حلال فوڈز کی مجموعی برآمدات 2 ارب 95کروڑ ڈالر ہیں جبکہ پاکستان میں اس کا حصہ صرف 5.21 فیصد ہے۔ اس کے برعکس انڈیا کا اس حلال فوڈ کی تجارت میں حصہ گیارہ فیصد ، برازیل کا حصہ 54 فیصد اور آسٹریلیا کا نو فیصد ہے۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور اور کوئٹہ سے جو جانور برآمد کیے جارہے ہیں وہ حکومتی کوٹے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے لہٰذا حکومت فوری طور پر ان کی غیر قانونی تجارت کو روکنے کے لیے اقدامات کرے اور اس پر پابندی عائد کرے۔

مزید خبریں :