23 جولائی ، 2015
لاہور........لاہور ہائیکورٹ نے تین بچوں کو ماں کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔احاطہ عدالت میں بچوں نے چیخ و پکار کی اور ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔سمندری کی رہائشی حنیفہ بی بی نے اپنے شوہر اللہ بخش سے جھگڑ ے کے بعد تین بچوں کی حوالگی کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں رجوع کیا تو عدالت نے بچوں کو ماں کے ساتھ جانے سے اجازت دیدی ۔ عدالتی احکامات کے بعد حنیفہ بی بی نے بچوں کو اپنے ساتھ لیجانے کی کوشش کی تو بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے چیخ و پکار شروع کردی۔ اس دوران حنیفہ بی بی اور اس کے رشتے داروں نے بچوں کو اٹھالیا جبکہ درخواست گزار حنیفہ نے اللہ بخش کو زد و کوب کرنا شروع کردیا اور اسے کوسنے دیے ، عدالتی عملے اور پولیس نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کرایا ۔