15 مئی ، 2012
ہوانا…کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کی ایک مرکزی شاہراہ پر موجود بلند و بالا عمارت پر دیوہیکل چیونٹیوں نے دھاوا بول دیا۔حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ چیونٹیاں اصلی نہیں بلکہ آرٹ کا ایک نمونہ ہیں۔ہوا نا میں جاری ایک آرٹ شومیں دنیا بھر کے43ممالک سے180سے زائد آرٹسٹ کیوبا پہنچے ہیں ۔اسی آرٹ شو کے موقع پر ہوانا کی شاہراہیں دیوہیکل آرٹ کے نمونوں سے سجی نظر آرہی ہیں اور لائف سائز چیونٹیاں بھی انہی میں سے ایک ہے۔اس آرٹ پراجیکٹ میں سینکڑوں کی تعداد میں بڑے سائز کی چیونٹیوں کو کئی منزلہ عمارت پر چڑھتا دیکھا جا سکتا ہے۔