27 جنوری ، 2012
لاہور … لاہور کے علاقے راوی روڈ قصور پورہ میں واقع گتہ فیکٹری اورگودام میں آگ بھڑک اٹھی جس سے کروڑوں روپے کی مشینری، گتہ اوردیگر سامان جل کرراکھ ہوگیا، فائر بریگیڈ نے چار گھنٹے کی سرتوڑکوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔فائربریگیڈ کے مطابق قصورپورہ کی گتہ فیکٹری اورگودام میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جس کے بعد دھویں کے بادل دوردور تک نظرآنے لگے ۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگوں نے آس پاس کے گھر خالی کردیئے۔ آگ بجھانے میں فائربریگیڈ کی 10گاڑیوں اور فیکٹری کے مالک داود کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔آگ بجھانے کے دوران فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے حصہ لیا ۔ دھوئیں میں دم گھٹ کر فائربریگیڈ کا ا ایک اہلکار بے ہوش گیا جسے ریسکیو 1122نے طبی امداد فراہم کی۔