دنیا
12 جنوری ، 2012

ایٹمی سائنسدان کے قتل کا ذمے دار اسرائیل ہے ،ایران

ایٹمی سائنسدان کے قتل کا ذمے دار اسرائیل ہے ،ایران

تہران ... ایران نے اپنے ایٹمی سائنسدان کے قتل کا ذمے دار اسرائیل کو ٹھہرادیا۔عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت تہران کے شمال میں ایک کار بم دھماکے میں تہران کی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے پروفیسر یونیورسٹی کے پروفیسر مصطفی احمدی روشن جاں بحق ہوگیا تھا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونیوالے سائنسدان نطنز میں یورنیم افزودہ کرنے والے پلانٹ میں بھی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ گزشتہ سال جنوری میں ایران کے ایک اور نیوکلیئر سائنس دان اور تہران یونیورسٹی میں طبیعات کے پروفیسر مسعود علی محمدی بھی اپنے گھر کے باہر ایک بم دھماکے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ اس وقت تہران حکومت نے فوری طور پر امریکا اور اسرائیل پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملک کے ایٹمی سائنسدان کے قتل میں ملوث ہیں۔

مزید خبریں :