دلچسپ و عجیب
16 مئی ، 2012

ہائیڈروپلین نامی اسپیڈ بوٹ11لاکھ ڈالر میں نیلام

ہائیڈروپلین نامی اسپیڈ بوٹ11لاکھ ڈالر میں نیلام

مناکو …مناکو میں گذشتہ دنوں ایک نیلام گھر کے تحت کلاسک گاڑیوں اورمنفرد کشتیوں کی نیلامی منعقد کی گئی۔اپنی نوعیت کی اس دلچسپ نیلامی میں 1953میں پانی پر تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والا فراری آبی طیارہ بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔Arno XIہائیڈروپلین نامی اس اسپیڈ بوٹ/آبی طیارے میں گراں پری جیتنے والی فراری ریسنگ کار کا انجن اور دو سپر چارجرز نصب کیے گئے تھے جس کی مدد سے اس فراری بوٹ نے پانی پر150میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔خاص لکڑی سے تیار کی گئی 1ہزار764پونڈ وزنی یہ بوٹ مناکو میں ہونے والی نیلامی میں11لاکھ ڈالر کی قیمت میں فروخت ہوگئی جبکہ منتظمین کی جانب سے اس کی13سے20لاکھ ڈالر تک میں نیلام ہوجانے کی توقعات ظاہر کی گئی تھیں۔

مزید خبریں :