16 مئی ، 2012
ٹوکیو …این جی ٹی…جدید ٹیکنالوجی میں جاپانیوں کا کوئی ثانی نہیں جو آئے دن نت نئی ایجادات متعارف کروا کرعرصہ دراز سے سر فہرست ہیں۔ایسی ہی ایک اورجدید ایجادجاپانی ایک طالب علم نے متعارف کروائی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے کار سے روبوٹ میں بدل جاتی ہے۔ہالی ووڈفلم ٹرانسفارمرز سے متاثر ہو کر بنائی گئیBrave Robot نامی یہ ننھی کار ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلتی ہے جو اپنے ہاتھوں کو حرکت دے کے اِسٹنٹس دکھاتے ہوئے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انتیس سالہKenji نے اس روبوٹ میں بائیس پیچیدہ پُرزے اور موٹریں نصب کی ہیں جن کی مدد سے یہ کار سیکنڈوں میں روبوٹ کا روپ دھار لیتی ہے ۔