16 مئی ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…ٹیلنٹ کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے ،بلکہ یہ تو خدا کا دیا ہوا حسین تحفہ ہے اور یہ جملہ صادق آتا ہے اس چھوٹے سے بچے پرجو خوبصورت پینٹنگ کرنے کی صلاحیت کا مالک ہے۔ اس کی مہارت اور شوق کا یہ عالم ہے کہ اسے مصوری کرنے کے لئے برش کی بھی ضرورت نہیں بلکہ یہ اپنی ننھی انگلیوں کی مدد سے ہی کینوس پر تصاویر بنا لیتا ہے۔اپنے سامنے موجود کسی بھی کھلو نے کو تصویر کی صورت میں انگلیوں کو رنگوں میں ڈبو کر کینوس پر منتقل کرتا یہ بچہ یقیناً ایک بڑا مصور بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔