پاکستان
16 مئی ، 2012

نیٹو سپلائی کی بحالی مشروط ہوگی، میاں افتخار

نیٹو سپلائی کی بحالی مشروط ہوگی، میاں افتخار

پشاور… صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی مشروط طور پر بحال ہو گی، اس حوالے سے جو فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی وہ ملک و قوم کے مفاد میں ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بلا مشروط نیٹو سپلائی جاری رکھی وہ آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ میاں افتخار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں بھی دہشت گرد موجود ہیں آپریشن جاری رہے گا، دہشت گردوں کا سر کچل دیا ہے جو باقی ہیں وہ بھی نہیں بچیں گے۔

مزید خبریں :