دلچسپ و عجیب
16 مئی ، 2012

چینی نوجوان کا90میٹر کی بلندی پر3سینٹی میٹر چوڑی رسی پر چلنے کا کارنامہ

چینی نوجوان کا90میٹر کی بلندی پر3سینٹی میٹر چوڑی رسی پر چلنے کا کارنامہ

بیجنگ…این جی ٹی…خطروں کے کھلاڑی ہر وقت کسی نہ کسی خطرے سے کھیلنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں لیکن اس چینی باشندے کو اگرجان ہتھیلی پر رکھ کر چلنے والا کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔36سالہ Chen Huiبیحد اونچائی پر بندھی باریک رسیوں پر چلنے میں کمال مہارت کا حامل ہے جس کا مظاہرہ اس نے گذشتہ دنوں چین کی ایک وادی میں کیا۔اس نوجوان نے دو چٹانوں کے درمیان90 میٹرکی اونچائی پر بندھی 100میٹر لمبی اورصرف3سینٹی میٹر چوڑی رسی پر چلتے ہوئے ناصرف اپنا توازن قائم رکھا بلکہ ایک جانب سے دوسری جانب پہنچ کر دیکھنے والوں کی حلق میں اٹکیں سانسیں بھی بحال کردیں۔

مزید خبریں :