01 اگست ، 2015
مانسہرہ .......محکمہ انسداد دہشت گردی نے ہزارہ ریجن میں کارروائی کرتے ہوئے تین اغواء کار گرفتارکرلئے۔ اغواء کار اہم کیسز میں پولیس کو مطلوب تھے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی سے جاری بیان کے مطابق کارروائی ہزارہ ریجن میں ضلع مانسہرہ میں کی گئی جس دوران آصف ، اشفاق اور نواز نامی اغواء کاروں کو گرفتارکیاگیا۔ تینوں ملزمان اغواء کے درجنوں کیسز میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔