پاکستان
01 اگست ، 2015

چترال میں رات بھر ہونے والی بارشوں سے مرکزی شاہراہیں بند

 چترال میں رات بھر ہونے والی بارشوں سے مرکزی شاہراہیں بند

چترال ........چترال میں رات سے جاری بارش کے باعث سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک بار پھر سیلابی پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے ۔چترال پشاور روڈ آمدورفت کے لئے بندہے۔چترال شہر اور گردونواح میں رات سے جاری بارش کی وجہ سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک بار پھر پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے ۔ایون کے مقام پر چار مکانات سیلاب میں بہہ گئے ہیں ۔کیلاش ویلی کے مقام پر دومساجد ،میوزیم اور کئی مکانات سیلابی پانی سے متاثر ہوئے،چترال پشاور روڈ آمدورفت کے لئے بندہے۔سب ڈویژن مستوج روڈ بھی کئی مقامات پر دوبارہ بند ہوگیا ہے۔ سیلاب سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔اجنو کے مقام پر کئی پن چکیوں اور دکانوں کو بھی سیلاب سے نقصان پہنچا۔

مزید خبریں :