کاروبار
01 اگست ، 2015

ٹیکس ریٹرنزجمع کرانےوالوں کاتین سال تک آڈٹ نہیں ہوگا،ایف بی آر

ٹیکس ریٹرنزجمع کرانےوالوں کاتین سال تک آڈٹ نہیں ہوگا،ایف بی آر

اسلام آباد........فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرنزجمع کرانےوالوں کاتین سال تک آڈٹ نہیں ہوگا اور نہ ہی ان سے آمدن کاذریعہ پوچھا جائےگا ۔ اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےسینئرحکام اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر میاں ادریس نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاہےکہ پہلی مرتبہ ٹیکس ریٹرنز جمع کرانےوالوں سے ان کی آمدن کاذریعہ نہیں پوچھا جائےگا اورنہ ہی ان کاآڈٹ ہوگا لیکن شرط یہ ہے کہ وہ اگلےسال 25فی صد زیادہ ٹیکس ادا کریں ا وراس سے اگلے سال مزید25 فیصد زائد ٹیکس ادا کریں جوnewٹیکس filers ہیں ، تین سال تک ان کانام کمپیوٹرمیں نہیں ڈالا جائےگا ، بشرطیکہ وہ تین سال تک 25 فیصد زیادہ ٹیکس ادا کرتےرہیں ۔ سینئر ممبر بور ڈ آف ریونیو شاہد اسد کاکہناتھاکہ معاشی خود مختاری کے بغیر سیاسی خود مختاری کچھ نہیں ہوتی اور اس کے لئے ٹیکس نیٹ بڑھا کر حکومت کی آمد ن میں اضافہ ضروری ہے ۔بزنس کمیونٹی جومثبت تجاویز دے رہے ہیں ، ہم کھلے دل سے اس پرغورکررہےہیں ، ایف بی آر بڑے بھائی کاکرداراداکرےگا۔حکومت نے تاجروں کو کچھ سہولتیں دینےکاوعدہ کیاہے، پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے ان یقین دہانیوں کومان بھی لیاہے تاہم تاجربرادری نے تاحال ہڑتال واپس لینے کااعلان نہیں کیا۔

مزید خبریں :