پاکستان
01 اگست ، 2015

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کا برازیل کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود  کا برازیل کا دورہ

راولپنڈی........چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے برازیل میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور اور سیکیورٹی چیلنجز پر بات چیت کی گئی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے برازیل کے محکمہ دفاع کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق برازیلین ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ملکوں میں دفاعی اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔جنرل راشد محمود نے برازیل کے آرمی ہیڈ کوراٹر زکا بھی دورہ کیااور اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کی ، جس میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا گیا۔

مزید خبریں :