01 اگست ، 2015
سیالکوٹ ....... بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ سیالکوٹ کے تمام سیکٹرز پر جاری ہے ۔پنجاب رینجرز کے مطابق آج دوبارہ سیالکوٹ کے سیکٹر بجواٹ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور کارروائی کی گئی ۔۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ گزشتہ دونوں میں ہونے والے واقعات میں متعدد پاکستانی شہری شہید اور زخمی بھی ہوئے۔