01 اگست ، 2015
کراچی/فیصل آباد......وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک کے کچھ شہروں میں مکمل اور کچھ میں تاجروں کی جزوی ہڑتال، فیصل آباد میں تاجر زبردستی دکانیں بند کرانے والوں سے لڑپڑے ،لڑائی کے دوران ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا، تصادم کے باعث کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ کراچی میں کاروبارمعمول کے مطابق کھل گئے ہیں ، پانچ اگست کو ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کراچی میں بینکاری لین دین پرود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجر برادری نے آج ہڑتال کی کال پرتاجروں کے بعض دھڑوں نے آج کی ہڑتال کو مسترد کرتے کاروبار معمول کے مطابق کھولا ۔آل پاکستان انجمن تاجران نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف آج ملک بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال اورتجارتی مراکز بند رکھنے کی اپیل کی تھی جبکہ تنظیم کے دوسرے دھڑے نے آج کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اس کو حکومتی سازش قراردیا ہے، جس کے باعث شہر قائد میں کچھ مارکیٹیں بند اور کچھ کھلی رہیں۔کراچی ٹائر مارکیٹ ،جامہ کلاتھ اور مڈیسین مارکیٹ،ایم اے جناح روڈ،جنریٹر مارکیٹ ،پیپر مارکیٹ ،لائٹ ہائوس،فرنیچر مارکیٹ ،اللہ والی مارکیٹ اور جوبلی مارکیٹ معمول کے مطابق کھولی گئ جبکہ کراچی االیکٹرونک مارکیٹ بولٹن مارکیٹ ،کلاتھ مارکیٹ اور میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔