پاکستان
01 اگست ، 2015

پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات اس ماہ متوقع

پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات اس ماہ  متوقع

اسلام آباد......پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات اس ماہ متوقع ہے۔ملاقات کی تاریخ کا تعین ابھی نہیں کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ملاقات کی تاریخ کا تعین کرنے کیلیے بات چیت جاری ہے ۔امکان ہے کہ قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت کے دووال سے ملاقات کرنے نئی دلی جائیں گے اور توقع ہے کہ یہ ملاقات بھارتی پارلیمنٹ کے مون سون سیشن کے بعد ہوگی تاکہ بھارتی حکومت کو پاکستان سے متعلق اپوزیشن کے سوالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پاک بھارت وزرائے اعظم کی روس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے مشیروں کے درمیان مذاکرات پر اتفاق کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :