پاکستان
01 اگست ، 2015

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی ڈینیل فیلڈ مین کی ملاقات

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی ڈینیل فیلڈ مین کی ملاقات

راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےامریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان ، ڈینیل فیلڈ مین نے ملاقات کی ہے،پاک فوج کے تر جمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اورامن و استحکام پربات کی گئی ۔فیلڈ مین نےافغان امن مذاکرات شروع کرانےمیں پاکستان خصوصاً آرمی چیف کےکردارکوسراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پائیدارامن کے لئےجلد دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

مزید خبریں :