پاکستان
02 اگست ، 2015

کراچی :منگھوپیر میںمقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک

کراچی :منگھوپیر میںمقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک

کراچی ........کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کائنٹر ٹیریزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ منگھوپیر میں حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جو کہ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید خبریں :