پاکستان
02 اگست ، 2015

نوشہرہ میں اونچےدرجےکاسیلاب، دیہات میں پانی داخل،لوگوں کی منتقلی

نوشہرہ میں اونچےدرجےکاسیلاب، دیہات میں پانی داخل،لوگوں کی منتقلی

نوشہرہ........نوشہرہ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے سے قریبی آبادی محفوط مقامات پر منتقل ہو رہی ہے ۔صادق آباد کے قریب حفاظتی بند پر کٹاؤ شروع ہوگیا ہے ۔ کوہ سلیمان پر بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہے ، سیلاب کے باعث ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کا زمینی رابطہ کئی روز سے منقطع ہے ۔ سندھ اور پنجاب میں سیلاب سے کئی بستیاں متاثر ہوئی ہیں ۔نوشہرہ میں نظام پورکےمقام پردریائےسندھ اونچے درجے کا سیلاب ہے جس سے دریا کے کنارے آباد کئی بستیاں زیر آب آگئی ہیں ۔ لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے ۔صادق آباد میں بنگلا دلکشا کے مقام پر پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے حفاظتی بند پر کٹاؤ شروع ہوگیا ہے۔کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارش کے بعد برساتی ندی نالوں میں طغیانی ہے۔ تونسہ کے مقام پرتین روز قبل سیلابی ریلے سے انڈس ہائی وے بہہ جانے کے بعد اب تک پنجاب اور سندھ کا خیبرپختونخوا سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ برساتی ندیوں میں طغیانی کے باعث قبائلی علاقوں کا آج چھٹے روز بھی زمینی رابطہ بحال نہیں ہوسکا ہے۔جس سے علاقے میں خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ دریا ئے سندھ میں چشمہ بیراج کے مقا م پر پا نی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔کشمور کے مقام پر دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔ دریائے سندھ میں گڈوبیراج میں پانی کی سطح بڑھنے سے کے کے حفاظتی بند ، توڑی بند اورملاپ حفاظتی بند پر پانی کا دباو بڑھ گیا ہے اور پشتوں کو مضبوط کیا جارہا ہے ۔نواب شاہ میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

مزید خبریں :