کھیل
02 اگست ، 2015

تینوں فارمیٹ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،وقار یونس

 تینوں فارمیٹ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،وقار یونس

کولمبو......پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ دورہ سری لنکا میں تمام کرکٹرز نے ٹف کرکٹ کھیلی ،اب انہیں آرام کی ضرورت ہے ۔کولمبو میںگفتگو کرتے ہو ئےوقار یونس نے کہا کہ سری لنکا میں طویل سیریز اختتام کو پہنچی، اس دورے میں کھلاڑیوں نے خوب محنت کی اور کامیابی کی حاصل کی جس میں کھلاڑیوں کو محنت کا پھل ملا۔ تینوں فارمیٹ میں کامیابی صرف اور صرف ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست سے کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ۔ ماضی کی غلطیوں کو نہ دھراتے ہو ئے کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارم کیا ۔ وقار یونس کہتے ہیں کہ ٹیسٹ میں تو پا کستان کا کمبی نیشن بنا ہواہےلیکن ون ڈے اور ٹی20 میں کمبی نیشن بن رہا ہے، شعیب ملک کے آنے سےاس میں بہت بہتری آئی ہے۔

مزید خبریں :