پاکستان
04 اگست ، 2015

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورشیلنگ، 2افرادشہید

 بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورشیلنگ، 2افرادشہید

سیالکوٹ.......بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔سیالکوٹ میں ورکنگ باونڈی کے کئی سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے 2 افراد شہید ہوگئے،گاؤں سکھیال میں بھارتی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے دو افراد شہید، تین بچے اور دو خواتین زخمی ہوگئیں، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ چپراڑسیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورشیلنگ سے 2افرادشہید ہو گئے۔بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اورشیلنگ وقفے وقفے سے جاری ہے۔شہید ہونےوالےعدنان اورآصف کاتعلق گاؤں کچی منڈ سے ہے۔

مزید خبریں :