04 اگست ، 2015
نوشکی....... بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق نوشکی کے علاقے لجی میں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کی۔اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارےگئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے گئے.ترجمان کے مطابق دہشت گرد شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔