پاکستان
04 اگست ، 2015

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنیزاخترانتقال کرگئیں

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنیزاخترانتقال کرگئیں

لاہور...... مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنیزاخترانتقال کرگئیں۔ ذرائع کے مطابق کنیزاختر سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئی تھیں۔70سالہ کنیز اختر فیصل آباد سے رکن پنجاب اسمبلی تھیں، جنہیں سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہونے کے بعد لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال میں آپریشن کے دوران وہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کا جسد خاکی لاہور سے فیصل آباد منتقل کیا گیا ہے جہاں کل صبح ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ مرحومہ نے 4بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

مزید خبریں :