16 مئی ، 2012
لندن…این جی ٹی…بر طا نیہ میں پہلی بار کیچڑ اور رکاوٹوں کو عبور کرنے کی سخت ترین ریسTough Mudderکا انعقاد کیا گیا۔اپنی نوعیت کی اس مشکل اور انوکھی ریس میں شرکاء کو صاف ستھری سڑک پر نہیں بلکہ کیچڑ اور شدید مشکل رکاوٹوں کے درمیان دوڑنا تھا ۔گذشتہ دنوں ہونے والی اس ریس میں سینکڑوں افراد نے ٹیموں کی شکل میں حصہ لیااور رکاوٹوں سے بھرا12میل فاصلہ طے کیا ۔اس ریس کے دوران جہاں شرکاء کوکیچڑ اورتالابوں سے گزرنا تھاوہیں چکنے راستوں،تاریک سرنگوں،4فٹ اونچے آگ کے بھڑکتے شعلوں اور10ہزار والٹ کی برقی تاروں سمیت دیگر مشکلات عبور کرنا تھیں ۔ا س مشکل ریس کی فاتح دولتِ مشترکہ کھیلوں کے سابق چمپئنIwan Thomasکی ٹیم قرار پائی جس نے تمام رکاوٹیں کامیابی سے عبور کر دکھائیں ۔