05 اگست ، 2015
کراچی/لاہور/سکھر ......آل پاکستان انجمن تا جرا ن سے اظہار یکجہتی کیلئے ود ہو لڈنگ ٹیکس کیخلا ف ملک کے کئی شہروں میں مکمل اور کہیں جزوی ہڑتال کی جارہی ہے۔بینک ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی لاہور،کوئٹہ، کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں کہیں جزوی اور کہیں مکمل ہڑتال جاری ہے۔ادھر کئی تاجر تنظیموں نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہوا ہے جبکہ اپٹما نے ہڑتال ایک ماہ کیلئے موخر کردی ہے۔ سکھر شہر میں ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کی مکمل ہڑتال ہے ، نواب شاہ میں ہڑتال کے باعث موہنی بازار ، مارکیٹ روڈ ، لیاقت مارکیٹ، سکرنڈ روڈ سمیت تما م بازار بند ہیں ، حیدر آباد میں بھی تمام چھوٹی بڑے بازار بند ہیں ۔ملتان میں بینکوں میں لین دین پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث صرافہ بازار ، حسین آگاہی بازار ، گردیزی مارکیٹ ، کینٹ صدر بازار سمیت چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند ہیں ۔گوجرانوالہ ، لودھراں ، چیچہ وطنی ، راجن پور ، بھکر میں بھی ہڑتال کی وجہ سے دکانیں صبح ہی سے بند ہیں ۔ سرگودھا میں تاجروں نے شاہین چو ک سے چوک کچہر ی با ز ار تک احتجا جی ریلی اور ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔