16 مئی ، 2012
لندن…این جی ٹی… آپ کے پر س میں کیا ہے؟ عوامی مقامات پر اس حکم کو صادر کر نے کا حق صرف سیکورٹی اہلکاروں کے پاس ہوتاہے جس پر ہر خاتون کو نا چاہتے ہوئے بھی عمل کر نا پڑتا ہے لیکن یہ وڈیو ایک ایسے بندر کی ہے جس نے ایک خاتون سے ان کے پر س میں مو جود اشیاء کو دیکھنے کی فرمائش کردی۔ چڑیا گھر میں شیشے کے پنجرے میں موجود اس بندر کو دیکھنے کیلئے یہ سیاح خاتون جیسے ہی اس کے پاس پہنچیں تو اس نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے پرس کھول کر دکھانے کا اصرار شروع کرد یا۔ یہ کوئی سیکورٹی اہلکار تو تھا نہیں لہذ اخاتون نے اس بندر کی خواہش کو پورا کر نے سے انکار کر دیا اور اس دلچسپ حرکت پر مسکراتی نظرآئیں۔