کھیل
27 جنوری ، 2012

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے167 رنز 5 آؤٹ پر اننگز ڈکلیئرکردی

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے167 رنز 5 آؤٹ پر اننگز ڈکلیئرکردی

ایڈیلیڈ…آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے چوتھے روز167 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی، اس طرح بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 500 رنز کا ہدف ملا ہے۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں آج آسٹریلیا نے 50 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا لیکن کھانے کے وقفے کے کچھ دیر بعد مجموعی اسکور میں 117 رنز کے اضافے کے بعد اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔کلارک 37 جبکہ مائیک ہسی 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ رکی پونٹنگ نے ناقابل شکست 60 رنزبنائے۔ ایشوین نے 2 جبکہ ظہیر خان، اشانت شرما اور یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔چار میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو تین۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :