08 اگست ، 2015
سری نگر......مقبوضہ کشمیر کی حکومت کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اُدھم پور پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ،دہشت گرد حملہ نہ ہو،حقائق جانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔جموں کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ایک بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اُدھم پور کے قریب پولیس پوسٹ پر حملہ،دہشت گرد حملہ نہ ہو،بلکہ یہ اسپیشل پولیس،ایس پی او اور مقامی ترقیاتی کونسل کے ارکان کے درمیان کسی جھگڑے کا نتیجہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد حملہ نہیں ہوسکتا ،ہم حقائق کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں ایس پی اواور مقامی ترقیاتی کونسل کے ارکان کے درمیان ایک دہائی سے مسائل رہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اُدھم پور پولیس کے ایس ایس پی سلیمان چودھری علاقے کا دورہ کیا اورایس پی او اور ترقیاتی کمیٹی کے ارکان اور دیہاتیوں سے فائرنگ کے واقعہ پر تبادلہ خیال کیا۔