دنیا
08 اگست ، 2015

بچوں پر جادو کرنے کا الزام ،بھارت میں پانچ خواتین قتل

بچوں پر جادو کرنے کا الزام ،بھارت میں پانچ خواتین قتل

رانچی......بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ میں بچوں پر جادو کرنے کے الزام میں پانچ خواتین کو مقامی افراد نےقتل کر دیا ،پولیس کے مطابق واقعہ رانچی شہر کے گاؤں میں پیش آیا،مقامی لوگوں نے چھ ماہ کے دوران بیماری سے مرنے والے چار بچوں کی ہلاکت پر پانچوں خواتین کوقتل کردیا ،مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ بچوں پر خواتین نے جادو کیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوئے،ریاست جھاڑکھنڈ میں دس سال کے دوران ایک ہزار خواتین کو جادو کرنے کے الزام میں ہلاک کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :