دنیا
09 اگست ، 2015

سندھ کے بیس رکنی اسکاوئٹس کی ٹوکیوآمد، پرجوش خیر مقدم

سندھ  کے بیس رکنی اسکاوئٹس کی ٹوکیوآمد، پرجوش خیر مقدم

ٹوکیو...... عرفان صدیقی......... عالمی اسکاوئٹس جمبوری میں شرکت کے لیے آئے ہوئے پاکستانی اسکاوئٹس کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے بیس رکنی اسکاوئٹس کے وفد کی پاکستانی کمیونٹی کی دعوت پر ٹوکیو آمد پر ان کا پرجوش خیر مقدم کیا گیا۔ یاشیو مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے میزبانی کے فرائض انجام دیئے گئے۔گزشتہ روز سندھ اسکاوئٹس کا وفد پروفیسر رئیس علوی کی قیادت میں ٹوکیو پہنچاتو یاشیو مسجد کمیٹی کے روح رواں اصغر حسین اور ملک ریاض نے اسکاوئٹس وفد کا استقبال کیا اور ان کے قیام و طعام کا بندوبست سائی تامہ کین میں واقع معروف یاشیو مسجد میں کیا ، جب کہ ان کے اعزاز میں مسجد میں نعت خوانی کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا تھا ، جس کے بعد عشائیے کا بھی خصوصی انتظام تھا ، اس حوالے سے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے یاشیو مسجد کمیٹی کے اہم رکن اصغر حسین نے کہا کہ پاکستانی اسکاوئٹس کی جاپان آمد ہمارے لیے ایک اعزاز ہے لہذا ان بچوں کو ٹوکیو دکھانے اور پاکستانی کمیونٹی سے متعارف کرانے کے لیے ہماری کمیٹی نے میزبانی کرنے کا فیصلہ کیاہے ، جس میں ان کی رہائش اور قیام و طعام کی ذمہ داری یاشیو مسجد نے سنبھالی ہے ، انہوں نے کہا کہ جاپان میں چھٹیوں کے باعث پاکستانی سفارتخانہ نہیں لے جاسکے،جب کہ جاپان میںپاکستان کے سفیر فاروق عامل بچوں سے ملنے کی خواہش رکھتے تھے ، اس موقع پر ملک ریاض اعوان نے کہا کہ پاکستانی بچوں کی جاپان آمد ایک اہم پیش رفت ہے یہی وجہ ہے کہ یادشیو مسجد کمیٹی نے بچوں کی میزبانی نبھانے کا فیصلہ کیا ہے ، توقع ہے کہ دو روز میں پاکستانی اسکاوئٹس ٹوکیو کی سیر کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیوٹی سے بھی ملاقات کرسکِیں گے ، اس موقع پر اسکاوئٹس کی نمائندگی کرنے والے حبیب احمد نے ٹوکیو آمد پر یاشیو مسجد کمیٹی کا ان کی ٹوکیو میں میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :