27 جنوری ، 2012
ابوظبی…ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم نے آج 207 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔کستان کے اسکور کو برابر کرنے کے لئے مزید 50 رنز کی ضرورت ہے۔گذشتہ روزدن بھر انگلینڈ کے کھلاڑی حاوی دکھائی دیئے تاہم آخری سیشن میں بالآخر سعید اجمل کا جادو چل گیا، ان کی محنت رنگ لائی اور پاکستانی ٹیم دن بھر صبرآزما انتظار کے بعد دو گھنٹے میں چار وکٹیں حاصل کر کے میچ میں واپس آئی۔ انگلینڈ کی دن بھر کی محنت پر سعید اجمل نے پانی پھیر دیا انھوں نے 3وکٹیں حاصل کیں، انگلش بیٹنگ اچانک لڑکھڑائی اور ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 257 رنز کو برابر کرنے کے لئے انگلینڈ کو سر توڑ محنت کرنا ہو گی۔ انگلینڈ کی آدھی پویلین واپس لوٹ چکی ہے۔دو میچوپر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔